میڈرڈ فلم فیسٹول میں پاکستانی فلم ساون نے بہترین غیرملکی فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔ فلم معذور بلوچ بچے کے گرد گھومتی ہے

koil

جو خود اپنی مشکلات پر قابو پاتا ہے۔ ساون کو امریکن پاکستانی فلم میکر، فرحان عالم نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فرحان کی سنیما آٹو گرافی آپ ایک اور ہٹ پاکستانی فلم بن روئے میں دیکھ چکے ہیں۔ اب اس فلم میں فرحان کی ڈائریکشن دیکھئے جو کمال کی ہے۔

hjh

اس کے رائٹر ہیں مشہود قادری جو اس سے قبل بہترین اسکرین پلے رائٹر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ فلم کی پروڈیوسر اسما قادری ہیں۔ فلم رواں سال موسم گرما کے اختتام تک ریلیز کر دی جائے گی۔ ساون پولیو سے متاثرہ ایک بچے کی سچی کہانی ہے۔ اسے اسکردو میں شوٹ کیا گیا ہے۔ پوسٹ پروڈکشن بھارت اور ہالی ووڈ میں انجام دی گئی ہے۔