لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل پریسہ نے کہا ہے کہ شوبزکی دنیا میں ہر دن کسی نئے امتحان کا سامنا ہوتا ہے ۔میں ان دنوں کراچی اور لاہور میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کررہی ہوں۔میری زیر تکمیل ڈرامہ سیریلز میں ’’حال دل‘‘اور’’رسمیں‘‘شامل ہیں۔ڈائریکٹر شوکت چنگیزی کی ڈرامہ سیریل’’رسمیں‘‘میں میرا کردار دیکھنے سے قابل ہوگا۔جوبھی اچھاکام لوگ دیکھ لیتے ہیں پھروہ کچھ نیا اوراس سے بھی بہترکام دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں اس لئے یہ شعبہ مشکل ضرور ہے لیکن سیکھنے اورآگے بڑھنے کی امنگ رکھنے والوں کے لئے بہت آئیڈیل ہے ۔

پریسہ نے کہا کہ سب سے بہتر اور منفرد کام کرنے کی لگن نے مجھے شہرت پر پہنچایا اپنے فنی سفرکے دوران ایکٹنگ، ماڈلنگ اورمیوزک شوزمیں پرفارم کیا۔
ان تینوں شعبوں میں بہتر کام کرنے پرداد ملی تو مزید بہتر کام کرنے کی ذمے داری کا احساس ہوا جوبھی ملتا وہ تعریف کرتے ہوئے کچھ ایساکہہ جاتا کہ بس یوں محسوس ہوتا کہ اب مجھے ایک نئے چیلنج کوقبول کرنا ہے۔
