لاہور: میوزیکل شو بیٹل آف بینڈز کی 15 سال بعد واپسی ہوگئی، شو 30 جولائی سے شروع ہوگا جس میں عاطف اسلم، فواد خان اور میشا شفیع ججز کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دلوں پر راج کرنیوالے فواد خان، عاطف اسلم اور میشا شفیع ایکساتھ پرفارم کرتے نظر آئینگے۔گلوکاری کی دنیا میں فواد خان کی طویل عرصے بعد واپسی ہوگی، اپنا بینڈ چھوڑنے کے بعد یہ انکی پہلی سولو پرفارمنس ہوگی۔ تینوں سنگرز و آرٹسٹ کا اکٹھے گانا گاتے ہوئے ٹیزر بھی لانچ ہو گیا۔

bncx

اس حوالے سے لالی ووڈ انڈسٹری کے تینوں ستاروں کا کہنا ہے کہ اپنے کام کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، موسیقی کے میدان میں بھی ہم کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ازم ہو تو ہر شعبے میں ترقی اور کامیابی حاصل کرنا مشکل نہیں ہوتا۔