بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کار ساز کمپنی ’آڈی‘ نے چین میں اپنی سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی فروخت کے لیے ایک ایسا شرمناک اشتہار بنا کر چلا دیا کہ چین بھر میں خواتین سراپا احتجاج ہو گئی ہیں۔

kjkj.jpg

 

 رپورٹ کے مطابق 34سیکنڈ کے اس اشتہار میں ایک دولہا دلہن شادی کے لیے تیار کھڑے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو قبول کرکے شادی کے بندھن میں بندھنے ہی والے ہوتے ہیں کہ مہمانوں میں بیٹھی دولہے کی ماں اچانک چیخ اٹھتی ہے کہ ”ٹھہرو۔“ یہ کہتے ہی خاتون سٹیج کی طرف بڑھتی ہے اور آ کر دلہن کے چہرے کو غور سے دیکھتی ہے۔ پھر اس کی ناک کو دبوچ کر چیک کرتی ہے اور اس کے کان کو الٹ کر اس کے پیچھے دیکھتی ہے۔

klkm
خاتون چیک کر رہی ہوتی ہے کہ اس کی بہو میں کوئی نقص تو نہیں۔ جب وہ دلہن کا تفصیلی ’معائنہ‘ کرکے واپس سٹیج سے اترتی ہے تو ایک بار واپس مڑ کر اپنے بیٹے کو اشارہ کرتی ہے کہ دلہن بہترین ہے، شادی کر لو۔ اسی دوران ماں کی نظر دلہن کی چھاتی پر پڑتی ہے اور بیچاری دلہن ہاتھوں سے اپنی چھاتی چھپا لیتی ہے۔

jkh.jpg

یہاں سے اشتہار کا دوسرا حصہ شروع ہو جاتا ہے جس میں آڈی کی ایک سیکنڈ ہینڈ گاڑی کو سڑک پر دوڑتے ہوئے دکھایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ”اہم فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جانا چاہیے۔“ یعنی سیکنڈ ہینڈ گاڑی ٹھوک بجا کر چیک کرکے خریدنی چاہیے۔ کمپنی نے اس اشتہار میں جس طرح لڑکی کو سیکنڈ ہینڈ گاڑی سے تشبیہ دی ہے اس پر چین بھر میں خواتین کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا جس پر اب کمپنی نے معافی مانگ لی ہے اور اشتہار واپس لے لیا ہے۔