ممبئی: کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ اقربا پروری انسانی مزاج کی کمزوری ہے- سیف علی خان کے نام لکھے گئے ایک خط میں کنگنا رناوت نے لکھا کہ آپ نے میڈیا کو بھی مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اقربا پروری کے حقیقی علمبردار وہی ہیں۔ آپ کی بات سے لگتا ہے کہ اس بارے میں بات کرنا بھی کوئی گناہ ہے، بہر حال اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اقربا پروری انسانی مزاج کی کمزوری ہے اور ہمیں اس سے آگے جانے کے لئے مضبوط قوت ارادی کی ضرورت ہے۔

jkg.png

بعض اوقات ہم جیت جاتے ہیں اور بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا۔ کوئی کسی کے سر پر بندوق رکھ کر نہیں کہتا کہ اس صلاحیت کو لو۔ اپنے انتخاب کے لیے دفاعی پوزیشن میں آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ دیگر شعبوں کی طرح انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی دادا گیری، حسد، اقربا پروری موجود ہیں۔

jkn

اگر آپ کو قبول نہیں تو دوسری طرف جائیں کیونکہ آپ کے لئے بہت سے راستے ہیں۔ اداکارہ کے مطابق میرے خیال سے اس بحث میں مراعات یافتہ لوگوں کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں کیونکہ وہ اس نظام کا حصہ ہیں جو ان کے اردگرد پھیلا ہوا ہے۔ تبدیلی صرف ان کی وجہ سے آئے گی جو تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور یہ خواب دینے والے پر منحصر ہے کہ وہ کیا حاصل کرنا چاہتا ہے۔ جن کا کام اقربا پروری سے ہی چلتا ہے وہ اس کے ساتھ رہیں۔ دنیا کی کوئی جگہ مثالی نہیں نہ کبھی ہو گی۔ ہمارے پاس فن کی دنیا ہے اور ایک طرح سے ہم امید کا پرچم لے کر چلنے والے لوگ ہیں۔