لاہور. سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس چلا تو اس دوران ان کا اقامہ بھی سامنے آ گیا جو ان کی نااہلی کی وجہ بن گیا۔

سینئر صحافی مبشر زیدی جو ”100 لفظوں کی کہانی“ لکھتے ہیں نے نیا ”انکشاف“ کیا ہے اور نواز شریف کی ایک اور ”جائیداد“ سے متعلق سراغ لگا لیا ہے جسے الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر نہیں کیا گیا اور ان کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف اقامہ سے بچ بھی جاتے تو یہ جائیداد رکھنے پر نااہل ہو جاتے۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میاں صاحب اگر اقامے سے بچ جاتے تو یہ کریانہ سٹور چھپانے پر نااہل ہو جاتے۔“

View image on Twitter

میاں صاحب اگر اقامے سے بچ جاتے تو یہ کریانہ اسٹور چھپانے پر نااہل ہوجاتے

اب اگر ان کا پیغام تصویر کے بغیر دیکھا جائے تو بڑا سنجیدہ محسوس ہوتا ہے لیکن جیسے ہی اس تصویر پر نظر پڑتی ہے تو بے اختیار ہنسی چھوٹ جاتی ہے کیونکہ یہ ”جائیداد“ ایک کریانہ سٹور کی صورت میں ہے جو مسلم لیگ (ن) کے کسی جیالے کی ہے اور اس نے نواز شریف کی محبت میں اس کا نام ہی ”میاں نواز شریف کریانہ سٹور“ رکھ دیا ہے۔ مبشر زیدی کی جانب سے یہ تصویر شیئر ہونے کے بعد ہزاروں لوگوں نے اسے پسند کیا ہے اور دھڑا دھڑ شیئر بھی کی جا رہی ہے۔