وفاقی وزیر زرتاج گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قاتلانہ مسکراہٹ ہے اور وہ جب بھی آتے ہیں، ہم سب کی تمام پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں۔

جب وفاقی وزیر سے عمران خان کی شخصیت اور چلنے کے حوالے سے سوا ل کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعظم کی پوری دنیا فین ہے۔ لوگ ان کے چلنے کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں کیونکہ ان کی شخصیت ہی اس قدر قابل تعریف ہے کہ ہم لوگ بھی اپنی پریشانیاں بھول جاتے ہیں۔

https://twitter.com/i/status/1220708991979937793

 

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا کہ ہم اپوزیشن کی باتوں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے کیونکہ جس وقت ابھی عمران خان بطور وزیراعظم حلف اٹھا رہے تھے، اسی وقت اپوزیشن کی جانب سے ہماری حکومت کو فیل قرار دیا گیا تھا۔ اس لئے ان کی تنقید پر ہم زیادہ غور نہیں کرتے کیونکہ وہ لوگ ہم پر کیا تنقید کریں گے جنہوں نے حکومت بننے کے ایک گھنٹے بعد ہی اس کے فیل ہونے کی بات کر دی ہو۔