ملتان (پاک ٹُو ڈیز رپورٹ ) سپیشل سیکرٹری ہاوسنگ و اربن ڈیویلپمنٹ جنوبی پنحاب و ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے کہا ہے کہ صحافت اور اداروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ مثبت صحافت ہی ملک و قوم کی ترقی میں پائیدار کردار ادا کرتی ہے۔مثبت صحافت کرنیوالے صحافتی ادارے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا اونرز سوسائٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں کوآرڈینیٹر وزیراعلی پنجاب عمر فاروق بھٹی، صدر میڈیا اونرز سوسائٹی عمر فاروق، جنرل سیکرٹری حنیف عمران بھٹی، سرپرسٹ اعلی، حنیف چوہان، سرپرست خلیل بھٹی، چیئرمین ملک امجد سعید تھہیم، سینئر نائب صدر میاں مقصود احمد، نائب صدر سید صفدر علی بخاری، فنانس سیکرٹری اظہر حسین ہاشمی، سینئر مسلم لیگی رہنما شاہد مختیار لودھی، سینئر قانون دان ملک محمد اسلم ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ رانا سلیم احمد خان نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی اے ملتان کی تعمیر و ترقی بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ادارے میں کرپشن کی روک تھام اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں اور ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔ان شاء اللہ جلد ہی آپ کو نئے پروجیکٹس کی خوشخبری بھی سنائیں گے۔غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹیز اور تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ کوآرڈینیٹر وزیراعلی پنجاب عمر فاروق بھٹی نے کہا کہ رانا سلیم احمد خان انتہائی محنتی اور ایماندار آفیسر ہیں۔انہوں نے اپنی قابلیت سے ایم ڈی اے میں بہت ساری ریفارمز کی ہیں جن سے عوام کو بہت ریلیف ملیگا۔ اس موقع پر میڈیا اونرز سوسائٹی کے وفد نے ملتان کی تعمیر و ترقی میں صحافت کے مثبت کرادار کی یقین دہانی کرائی۔