گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ ( ن ) کو ہوگا۔
مہمند لوئر جرگہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سب نے مل کر پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے کام کرنا ہے۔
پاکستان میں تمام زبانوں کے لوگ ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں۔
حکومت پختون قوم کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں آسانیاں پیدا کرے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مہمند لوئر جرگہ کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔
سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔
حکومت کو چاہیے تھا صحافیوں سے مشاورت کے بعد پیکا قانون بناتے۔