رایا کینولا کٹائی کی ٹپس

رایا کینولا ہمیشہ کھیت کے کناروں سے پکنا شروع ہوتا ھے
رایا 60% پیلا ہوجائے تو کٹائی، کینولا 45% پیلا ہوجائے تو کٹائی میں دیر مت کریں۔
نیچے سے 2تا 2.5 فٹ اوپر جاکر کٹائی کروائیں۔ جو شاخیں کٹ گئی ان کو زمین میں کھڑے 2، 3فٹ کے تنے/ ڈنڈے پر ہی لٹادیں۔
اسطرح نیچے سے ہوا گزرے گی اور اوپر سے سورج کی روشنی اسکو جلد سکھا دے گی۔
تھریشر کے قریب ترپال/ ٹاٹ بچھالیں
تھریشر کا “پڑ” قریب بنوائیں۔ باریک چھاننا لگوائیں۔ تھریشر درمیانی رفتار پر چلائیں۔
گٹووں میں تول کر 40.150 کلو بھرائی کریں۔ گھر لاکر سٹور کردیں
40،50 دن سٹاک کے بعد آڑھتی کی بجائے آئل ملز والوں کو سیمپل دکھاکر اچھے ریٹ پر سودا کریں۔
کٹائی کبھی بھی زمین کے ساتھ سے نہیں بلکہ زمین سے 2 تا 3 فٹ اوپر سے کروانی ھے۔ اگر آپ بھوسہ/ توڑی کے لالچ میں نیچے سے کٹائی کروائیں گے تو موٹا تنا سوکھنے میں مزید کئی دن لے گا اور اتنے میں پھلی مقررہ حد سے زیادہ سوکھ کر کھل جائے گی۔

نتیجہ پیداوار کا بڑا حصہ کھیت میں ضائع ہوجائے گا
زمین میں کھڑے تنے/ ڈنڈوں کو اگلی فصل کے لئے زمین کی تیاری میں روٹا ویٹ کردیں۔ تاکہ زمین کا نامیاتی مادہ بڑھایا جاسکے ۔