سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں کے زیر صدارت اہم اجلاس میں ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خانیوال و ایم پی اے پی پی 209 چوہدری ضیاء الرحمن چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ھاوسنگ،اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ھیلتھ کی شرکت

تفصیل کے مطابق اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئر پرسنز کا اہم جائزہ اجلاس پنجاب اسمبلی کے میٹنگ ہال میں ہوا جس میں اسٹینڈنگ کمیٹز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیاسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے ھاوسنگ،اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ سے متعلق بہترین پالیسیز کے اجراء پر چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی چوہدری ضیاء الرحمن کو سراہتے ھوئے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔


چوہدری ضیاء الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی ھدایات کی روشنی میں ھم عوام دوست پالیسی ترتیب دے رھے ہیں جن کا مقصد ملک و قوم کی ترقی کی رفتار کو بہتر اور مسائل کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔