چکوال کے گائوں گھگھ میں بہن بھائی کو دو سال تک حویلی میں قید رکھنے کے الزام میں پولیس نے دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔بہن بھائی کو تایازاد بھائیوں نے قیمتی زمین پر قبضے کے لیے 2 سال تک حویلی میں قید رکھا، جبین بی بی بھوک اور ٹھنڈ سے ہلاک ہوئی تھی۔ پولیس نے گمنام خط پر مرکزی ملزم چوہدری عنصر محمود اور اس کے دو بھائیوں شکیل اور اشرف پر قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس نے پہلے صرف عنصر کو گرفتار کیا تھا

واقعے میں بچ جانے والے حسن رضا کو بے نظیر اسپتال سے ڈسچادج کر دیا، چکوال پولیس حسن رضا کو تھانے لے آئی، حسن رضا کو نہلا دھلا کر، ناخن اور بال تراشے پھر کھانا پیش کیا گیا۔

ایس ایچ او نیلہ چوہدری صہیب مظفر نے بتایا کہ عنصر محمود پہلے گرفتار کیا تھا، اب مرکزی ملزم کے دو بھائیوں اشرف اور شکیل کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

واقعے میں بچ جانے والے حسن رضا کو بے نظیر اسپتال سے ڈسچادج کر دیا، چکوال پولیس حسن رضا کو تھانے لے آئی، حسن رضا کو نہلا دھلا کر، ناخن اور بال تراشے پھر کھانا پیش کیا گیا۔