وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں معصوم بچوں پر کالعدم تنظیم بی آر اے کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی اورکھلی بربریت ہے میری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ایک اور تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے سینٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی اللہ تعالٰی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔