جہانیاں (پاک ٹُو ڈیز) غربت سے تنگ گھریلو ناچاقی پر جنونی شخص کا بیوی اور بیٹے پر اینٹوں سے تشدد 5 سالہ بیٹا جاں بحق، بیوی شدید زخمی، اہل علاقہ کا جنونی شخص پر قرآن پاک کے بے حرمتی کا الزام، ملزم گرفتار، پولیس فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

جہانیاں کے نواحی علاقہ ٹھٹھہ صادق آباد میں بکنوں والی مسجد کی گلی میں غربت سے تنگ جنونی شخص طارق کھوکھر ولد اللہ بخش نے اپنی بیوی سے گھریلو جگھڑا کیا، گھریلو ناچاقی پر طارق نے اینٹوں سے اپنی بیوی 35 سالہ ثمینہ بی بی 5 سالہ بچے محمد مزمل کو تشدد کانشانہ بنایا جس کے نیتجے میں 5 سالہ محمد مزمل جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی ثمینہ بی بی شدید زخمی ہوگئی

جبکہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد مہر شیر افگن ڈی ایس پی جہانیاں امداد حسین خان پولیس فرانزک ٹیم 1122 موقع پر پہنچ گئی، زخمی خاتون کو 1122 کے ذریعے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں جبکہ ڈیڈ باڈی کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے جنونی شخص ملزم طارق کو موقع سے گرفتار کرلیا، جبکہ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی، اہل محلہ کے مطابق ملزم طارق کا اکثر گھر میں بیوی سے جھگڑا رہتا تھا آج بھی دونوں کے مابین جھگڑا ہوا اور یہ واقعہ رونما ہوگیا۔ ڈی ایس پی جہانیاں امداد حسین خان ایس ایچ او مہر شیر افگن نے کہاکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے تقاضے پورے کیے جائیں گے