جہاں تحریک پاکستان اور قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھیوں کا ذکر ہوگا وہیں کھگہ خاندان کے عظیم روحانی سپوت وہنی وال جہانیاں کے زمیندار معماران قوم پیر بڈھن شاہ کھگہ کا نام بھی لیا جائے گا جو قائد اعظم کے ساتھ پاکستان کی پہلی اسمبلی کے ایم ایل اے بھی تھے۔

پیر میاں بڈھن شاہ کھگہ

پیر میاں محمد حیات شاہ کھگہ پیر بڈھن شاہ کھگہ مرحوم کے پوتے ، سابق صوبائی وزیر اور سابق ایم این اے  پیر قمر زمان شاہ کھگہ مرحوم کے فرزند، خوش اخلاق، ملنسار، مثبت اور تعمیری سوچ کے مالک محب وطن پاکستانی ہیں۔

پیر میاں قمر الزمان کھگہ

آپ اویسی قریشی ہاشمی پیر آف وہنی وال سوئم ہیں۔ وطن عزیز اور پاک فوج سے والہانہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔ آپ نے کبھی بھی وطن عزیز ، پاک فوج سے سچی  محبت و لگن پر سیاست کو حاوی نہیں ہونے دیا۔ اپنے جد عظیم کی پاکستان دوستی کو نبھانے اور قوم میں اسلامیہ جمہوریہ پاکستان سے سچی محبت کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے جنوری 2000ء میں محبانِ وطن پارٹی پاکستان کے نام سے تنظیم کی بنیاد رکھی جس کا مقصد وطن عزیز سے سچی محبت بڑھانا اور قوم کے اندر پاکستانیت کی روح کو جگانا ہے لاہور سے گوادر کراچی سے خیبر اور کشمیر تک سب پاکستانیوں کو متحد کرنا اور اپنی بہادر افواج  کے شانہ بشانہ چلنا جو ہیرو ہمارے لیے ہمارے وطن کے لیے جانے نچھاور کرتے ہیں اور ان کے خلاف پروپگنڈا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دینا ہمارا مقصد ہے۔

آپ محبان وطن پارٹی پاکستان کے مرکزی و بانی چیئرمین ہیں آپ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نظم و ضبط کا ادارہ ہے۔ اس کی بدولت ملکی سالمیت اور امن و سلامتی قائم ہے اسی لئے عوام میں پاکستانی فوج کی محبت کا شعور اجاگر ہے اور محب وطن نو جوانوں میں وطن عزیز سے محبت و نظریہ پاکستان بارے والہانہ جذبہ پیدا کیا جارہا ہے۔ افواج پاکستان نے قدرتی آفات، سیلاب زلزلے، دہشت گردی کے خاتمے سمیت مختلف اوقات میں ہمیشہ نمایاں اور مثبت کردار ادا کیا جو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ہماری فوج کو پاکستانی قوم کے ساتھ دنیا بھر میں عزت و احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ملکی سالمیت استحکام، امن وامان کے قیام کیلئے پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں۔ آپ نے کہا کہ وطن عزیز اور پاک فوج سے محبت ولگاؤ میری زندگی کا لازمی جزو ہے۔ پاک فوج اور پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ امن و سلامتی استحکام سالمیت کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سبز ہلالی پرچم سر بلند رکھنے، وطن کا نام روشن کرنے ملک وقوم کی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انشاء اللہ، پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد