جہانیاں : صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خانیوال ملک ابوبکر ملانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات سے عوام کا معیار زندگی بلند اور ہر شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف نے تمام محکموں میں جو اصلاحاتی اقدامات اٹھائے ہیں ان سے عوام استفادہ حاصل کر رہے ہیں پنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح دھی رانی اور ستھرا پنجاب منصوبے اپنی افادیت کے باعث منفردحیثیت اور پہچان پیدا کرچکے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ صادق آباد میں صدر یوتھ ونگ پی پی 210 جہانیاں چوہدری علی سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پی پی 210 چوہدری ارشد جاوید، رانا عبدالروف اور چوہدری نصیر احمد فوجی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب ترقی میں نمایاں ہے وزیراعلی پنجاب دن رات صوبے کی ترقی اداروں کی بحالی اوراس میں اصلاحات کے لیے کوشاں ہیں جس کے نتیجہ میں ادارے فعال اور بہتر کارکردگی نظر آ رہی ہے، انشاء اللہ جلد پنجاب ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے مثالی صوبہ کے طور پر پہچانا جائے گا پنجاب میں روزگار کے مواقع اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے محترمہ مریم نوازشریف کی کارکردگی شانداراورمثالی ہے پاکستان مسلم لیگ ن ترقی کا نام ہے اج ہرشعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے معاشی نظام مستحکم ہو چکا ہے اورافراتفری پیداکرنے والے عناصر اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنان حکومتی منصوبوں کے فوائد عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں.