کراچی(ویب ڈیسک) گورنمنٹ کالج نارتھ ناظم آباد کی پرنسپل کو طالبہ کی ماں نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنادیا، طالبہ کی ماں ایس پی ٹریفک کی اہلیہ تھیں، اساتذہ نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کام چھوڑ دیا۔..تفصیلات کے مطابق بیٹی کو امتحان میں بیٹھنے سے کیوں روکا ؟ ایس پی ٹریفک کورنگی اعجاز ہاشمی کی اہلیہ آپے سے باہر ہوگئیں اور خاتون پرنسپل پر تشدد کر ڈالا، خراب زبان استعمال کرنے کے علاوہ اسٹاف سے بھی مار پیٹ بھی کی۔بڑی بیٹی کے ساتھ مل کرگورنمنٹ کالج نارتھ ناظم آباد کی پرنسپل کومبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، کالج پرنسپل غزالہ نے الزام لگایا کہ خراب زبان استعمال کرنے ساتھ ساتھ اسٹاف کو بھی مارا پیٹا گیا۔اعجاز ہاشمی کی اہلیہ نے تشدد کا نشانہ بنایا،بیٹی دیرسے آئی تھی،پہلے لے کر چلے گئے پر آکر مار پیٹ کی، تشدد کیخلاف اساتذہ نے احتجاج کیا۔گورنمنٹ کالج نارتھ ناظم آباد کے اساتذہ نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا، پولیس کالج پہنچی اورواقعے کی تمام تفصیلات حاصل کیں، اساتذہ نے دھمکی دی ہے کہ معافی نہ مانگی گئی تو ایس پی کی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
