ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہارانی آرٹس، کامرس اینڈ مینجمنٹ کالج کی طالبات اپنے زیر جامے دھو کر خشک ہونے کے لئے ڈالتی ہیں تو ایک بدقماش نوجوان موقع پا کر انہیں چرالیجاتا ہے۔
کالج انتظامیہ نے چور کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس کے حوالے کی ہے جس میں وہ برہنہ ہوکررات کی تاریکی میں کالج میں داخل ہوتا نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ طالبات کے زیر جامے چرانے کے بعد انہیں پہنتا ہے اور دبے پاﺅں فرارہوجاتا ہے۔کالج کی پرنسپل شانتاکماری نے بتایا کہ چور متعدد بار کالج میں داخل ہوچکا ہے۔ کئی مواقع پر اسے دیکھا بھی گیا لیکن کوشش کے باوجود اسے پکڑا نہیں جاسکا۔ یہ چور اب تک ایک درجن سے زائد زیر جامے چراچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غالباً اس کا تعلق قریبی علاقے سے ہی ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
