میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 17سالہ لوریٹا نورویل نامی یہ لڑکی 144جنوری کو اپنی خالہ نینا بیری کے گھر سے لاپتہ ہوئی۔ انہوں نے پولیس کو اس کی گمشدگی کی اطلاع دی جو 2مہینے تک اسے تلاش کرتی رہی۔ درحقیقت وہ اپنی مرضی سے گھر سے بھاگ کر گئی تھی اور بالآخر 14مارچ کواپنے بوائے فرینڈ کی خالہ کے گھر سے برآمد ہو گئی۔پولیس کے مطابق لوریٹا کو اپنی خالہ کے گھر سے بھاگنے کے بعد اس کے بوائے فرینڈ کی والدہ لورا سٹیفنز نے سڑک سے لیا اور اپنے بہن اور بہنوئی کے گھر لے گئی جہاں وہ اور اس کا بیٹا بھی رہ رہے تھے۔ ان سب سے لوریٹا کو وہاں چھپا لیا تاکہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہ سکے۔ پولیس نے لورا سٹیفنز، اس کی بہن ، بہنوئی اور لوریٹا کے بوائے فرینڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کا بوائے فرینڈ بھی ایک کم عمر لڑکا ہے۔ ان لوگوں پر لوریٹا کو گھر سے بھاگنے میں مدد دینے، اسے گھر میں چھپانے اور پولیس کو جھوٹ بولنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔