چنائی (نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک درندہ صفت نے شخص نے اپنی اہلیہ کی نو عمر بھانجی کو بے ہوش کر کے اس کی عصمت دری کی اور اس مکروہ فعل کی ویڈیو بھی بنا لی تا کہ اسے بلیک میل کر کے دوبارہ بھی اپنی ہوس کا نشانہ بنا سکے۔ بدقسمت لڑکی نے جب شیطان صفت خالو کی بلیک میلنگ سے گھر والوں کو آگاہ کیا تو ان بدبختوں نے الٹا اسے ہی ڈانٹ کر خاموش کروا دیا، جس پر دلبرداشتہ ہو کر بیچاری نے پھندے سے جھول کر اپنی زندگی ختم کر ڈالی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوعمر لڑکی سے زیادتی کرنیوالے 36 سالہ ملزم سراوانن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم ایک پرائیویٹ سکول میں کام کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی جب اپنے خالو کے ظلم اور اپنے گھر والوں کی بے حسی سے دلبرداشتہ ہو گئی تو اس نے خود کشی کا فیصلہ کیا، جس پر عمل کرنے سے پہلے ایک انتہائی دردناک خط تحریر کیا۔ اس نے خط میں لکھا’’ گزشتہ سال ستمبر میں جب میں خالہ سسی کالا کے گھر گئی تو خالو نے مجھے نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس نے میری ویڈیو بھی بنائی اور بعد میں بھی بلیک میل کرتا رہا۔ میں نے یہ سب آپ کو بتایا مگر کوئی میری بات ماننے کو تیار نہیں۔ الٹا مجھے ہی ڈانٹا گیا اور منہ بند رکھنے کو کہا گیا۔‘‘
پولیس کی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ لڑکی کے گھر والے نہ صرف اسے خاموش رہنے کو کہتے رہے بلکہ اس کی دادی تو یہ بھی کہہ رہی تھی کہ ملزم کے ساتھ اس کی شادی کروا دی جائے۔ جب اس بے حسی اور ظالمانہ سلوک کا سامنا کرنا اس کے بس سے باہر ہو گیا تو اس نے اپنی ہی زندگی ختم کر ڈالی۔