seemi1میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 31 سالہ سیمی ووڈ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ وہ صرف 144 سال کی تھیں جب ارشد حسین نے انہیں اپنے چنگل میں پھنسایا۔ اس کے ساتھ تعلق استوار کرنے کے بعد جلد ہی وہ حاملہ ہوگئیں لیکن پہلی بار انہوں نے اسقاط حمل کروادیا۔ کچھ عرصے بعد جب وہ تقریباً 15 سال کی تھیں تو پھر حاملہ ہو گئیں لیکن اس بار اسقاط حمل نہیں کروایا۔سیمی کا کہناہے کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ جب یہ بچہ کچھ سمجھدار ہوگیا تو انہیں اسے بہت کچھ بتانا پڑا۔ ”ایک دن اس نے میرا ہاتھ تھام لیا اور پوچھا ’کیا میں جنسی زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہوا تھا؟‘میں نے اس کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں دباتے ہوئے کہا ’نہیں تم میرے بچے ہو۔‘وہ اب ایک نوعمر لڑکا ہے اور مجھے اس سے بے انتہا پیار ہے۔“ brothers
یاد رہے کہ سیمی ووڈ ہاﺅس جس گینگ کے چنگل میں پھنسیں وہ روتھر ہیم شہر میں درجنوں دیگر لڑکیوں کو بھی جنسی ہوس کا نشانہ بناچکا تھا۔ سیمی سے گروہ کے سرغنہ ارشد حسین نے تعلق قائم کیا، جس کی عمر 24 سال تھی اور اسے معلوم تھا کہ وہ ایک 14 سالہ لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنارہا تھا۔ارشد حسین اور اس کے بھائیوں بشارت حسین اور بنارس حسین پر مقدمہ چلایا گیا اور انہیں قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ ارشد کو 35 سال، بشارت کو 25 اوربنارس کو 19 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ان بھائیوں کے چچا قربان علی کو بھی کمسن لڑکیوں کی عصمت دری کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ گینگ کے دیگر ارکان بھی قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔chacha