یونان میں پولیس نے 2افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یونان میں دو افغان مہاجرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یونانی پولیس کے مطابق گرفتار شدگان مالاکاسا کیمپ میں مقیم ہیں اور انہوں نے دو مہاجر خواتین کو جسم فروشی پر مجبور کر رکھا تھا۔ ان دونوں افغان باشندوں کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا لیکن اس پولیس کارروائی کا اعلان ایک روز بعد کیا گیا۔جسم فروشی پر مجبور کی گئی خواتین میں سے ایک کا تعلق افغانستان اور دوسری کا ایران سے ہے۔ پولیس کے مطابق چالیس برس سے زائد عمر کے دونوں افغان باشندوں نے ایتھنز میں ایک اپارٹمنٹ کرائے پر لے کر اِن دونوں عورتوں کو جسم فروشی کے لیے پابند کر رکھا تھا۔ یونانی پولیس نے دونوں خواتین کو کسی اور یورپی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق ان خواتین سے وعدہ کیا گیا تھا کہ جسم فروشی کرنے پر انہیں وسطی یا شمالی یورپ کے کسی ملک پہنچا دیا جائے گا، جب کہ ان دونوں خواتین کو اس دوران جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا سامنا رہا۔