لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی اور تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کو تو سب ہی جانتے ہیں جو مختلف معروف شخصیات کے ساتھ ایک رو زگزارتے ہیں اور اسے پروگرام کی شکل میں ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں انہوں نے اپنا آخری پروگرام سابق صدر آصف علی زرداری کیساتھ کیا جس دوران انہوں نے بہت سے سوالات کئے اور آصف علی زرداری کی ذاتی زندگی سے متعلق بھی بہت سی معلومات عوام تک پہنچائیں۔ kol123
اس پروگرام میں ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا جسے پروگرام سے زیادہ شہرت مل گئی ہے اور سوشل میڈیا پر اس کی تفصیلات سامنے آنے پر ہنسی کا طوفان برپا ہو چکا ہے۔
سہیل وڑائچ نے پروگرام ختم کیا تو کیمرہ ابھی آن تھا تاہم آصف علی زرداری سنے سمجھا کہ شائد کیمرہ بند ہو چکا ہے اور اس کی ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ”یہ بدمعاش بڑے ہی ظالم سوال کرتا ہے۔“آصف علی زرداری نے یہ بات کہی تو سہیل وڑائچ کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو گئی اور ان کیساتھ بیٹھے بلاول بھٹو زرداری بھی محظوظ ہوتے نظر آئے۔ اس موقع پر قمر الزمان کائرہ بھی وہاں موجود تھے اور وہ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔