میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مالیبو میں نوجوان ایری گراس مین اور اس کی محبوبہ کیلیا ٹورے ہائی سکول میں ایک ساتھ پڑھتے تھے جہاں انہیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور وہ ایک ساتھ رہنے لگے۔ سکول سے نکل کر جب وہ یونیورسٹی میں داخل ہونے لگے تو کیلیا نے ایری کو پیس یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے روک دیا جہاں وہ خود داخل ہو رہی تھی لیکن ایری نے اس کی بات کو نظرانداز کرتے ہوئے پیس یونیورسٹی میں ہی داخلہ لے لیا۔                      اس پر کیلیا نے اسے یونیورسٹی سے نکلوانے کی منصوبہ بندی کی اور اس پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیا اور پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کو اس کی شکایت کر دی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ اور ایری کو یونیورسٹی سے نکال باہر کیا۔اس کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی اور ایری کو گرفتار کرکے لے گئی اور 12گھنٹے تک حوالات میں رکھا۔ بعدازاں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اب ایری نے اپنی اس محبوبہ اور پیس یونیورسٹی کی انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ ایری کا کہنا تھا کہ ”ہم سکول میں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور ساتھ رہتے تھے لیکن کیلیا نے مجھے اپنے ساتھ یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے منع کردیا۔ میں نے اس کی بات نظرانداز کر دی جس پر اس نے ریپ کا الزام لگا کر مجھے یونیورسٹی سے نکلوا دیا۔“