راجھستان: بھارتی ریاست راجھستان میں دلہے کی جگہ دلہن نے بگھی میں بارات لے جاکر سب کو حیران کردیا اور صرف یہی نہیں بلکہ دلہن نے منڈپ میں پہنچنے کے بعد اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈانس بھی کیا۔ جیاشرما شادی والے دن بگھی میں سوار ہوئی اور اپنے گھروالوں کے ساتھ باراتیوں کے ہمراہ شادی کے منڈپ میں پہنچی جہاں لڑکے کے گھروالوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، صرف یہی نہیں بلکہ دلہن نے بگھی سے اترنے کے بعد اپنی دوستوں کے ساتھ ڈانس بھی کیا، جیا شرما جب بارات لیکر اپنے گھر سے نکلی تو اہل علاقہ کی بڑی تعداد بگھی میں سوار دلہن کو دیکھنے کے لیے روڈ کے دونوں اطراف موجود تھی۔ جیاشرما کا کہنا تھا کہ ان کے اہل خانہ نے لڑکے کو جہیز بھی نہیں دیا جب کہ جیا کے والد کہتے ہیں کہ ان کی بیٹی کے اس اقدام سے لوگوں میں ایک مثبت پیغام جائے گا کہ لڑکے اور لڑکی میں کوئی فرق نہیں ہے کیونکہ راجھستان میں لڑکیوں کے حوالے سے بہت دقیانوسی خیالات پائے جاتے ہیں۔
Entertainment, Social, Uncategorized
