لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ایک 70سالہ بوڑھے ارب پتی نے اپنے لیے دلہن کی تلاش شروع کر رکھی ہے اور اس نے اس عمر میں شادی کی ایسی وجہ بیان کر دی ہے کہ دنیا بھر کی خواتین غضبناک ہو گئی ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سر بنیامین سلیڈ نامی اس شخص نے حال ہی میں اپنی 50سالہ بیوی بریجیٹ کانوے کو طلاق دی ہے۔ اب اس نے ایک بار پھر شادی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”مجھے کسی ایسی نوجوان لڑکی کی تلاش ہے جو میری جائیداد کا وارث پیدا کر سکے۔“

binya22

رپورٹ کے مطابق سر بنیامین کا کہنا تھا کہ ”جب وراثت کی بات ہوتی ہے تو بیٹیاں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔ بیٹیاں ہونا اچھی بات ہے لیکن جائیداد کے وارث صرف بیٹے ہی ہو سکتے ہیں اور اب میں اس خاتون سے شادی کرنا چاہتا ہوں کہ میرے لیے بیٹا پیدا کر سکے۔“ سر بنیامین اعلیٰ برطانوی اعزاز کا مالک ہے لیکن اپنی شرمناک حرکتوں کی وجہ سے برطانیہ بھر میں اس سے نفرت کا اظہار کیا جاتا ہے کیونکہ وہ کھلے عام بھی فحش گفتگو سے بازنہیں آتا۔ اس نے اعلان کیا ہے کہ ”میں شادی کی خواہش مند لڑکیوں کے انٹرویوز کروں گا اور منتخب ہونے والی لڑکی کو ایک گھر، 50ہزار پاﺅنڈ تنخواہ، گاڑی اور کھانے کا خرچ دوں گا اور اس کی چھٹیوں کا خرچہ بھی اٹھاﺅں گا، لیکن شرط یہ ہے کہ اسے مجھ سے دو بیٹے پیدا کرنے ہوں گے۔“