تھائی لینڈ۔ 07 مئی (فکروخبر/ذرائع) تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے باپ کو چُھرے کے وار سے محض اس لیے قتل کر ڈالا کہ وہ نوجوان کے پسندیدہ “سُور کے گوشت کے سُوپ” میں مچھلی کا “ساس” ڈالنا بھول گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے جنوبی قصبے بوریرام میں 36 سالہ سیکڈین نامی نوجوان نے دوپہر کے کھانے کے لیے سُور کا گوشت خرید کر اپنے 65 سالہ باپ نجور کو دے دیا۔ تاہم سیکڈین کے باپ کو سُوپ کی تیاری میں دیر ہو گئی جس پر بیٹا سخت غصے میں آ گیا۔سیکڈین کا پارہ اس وقت مزید چڑھ گیا جب اس کے باپ نے بتایا کہ وہ سُوپ میں مچھلی کا “ساس” ڈالنا بھول گیا۔ یہ ساس تھائی کھانوں میں مرکزی عنصر شمار کیا جاتا ہے۔سیکڈین نے غصے میں آگ بگولہ ہو کر شیشے کی ایک خالی بوتل ہاتھ میں اٹھائی اور باپ کے سر پر دے ماری۔ اس دوران سیکڈین کی 66 سالہ ماں نے مداخلت کی کوشش کی مگر بیٹے نے اس کو مار کر علاحدہ کر دیا۔اس کے بعد سیکڈین نے باورچی خانے سے چُھری اٹھا کر اپنے باپ پر پے در پے وار کر ڈالے۔ ان میں نجور کی کمر پر 10 سے زیادہ وار تھے جب کہ گہرا وار دل پر کیا گیا تھا۔
Interesting, News, Uncategorized
