لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ”5000 درہم“ والی ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے ”بھولا ریکارڈ“ کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کی مختلف رائے سامنے آ رہی ہے۔ ایک جانب جہاں لوگ اسے مزاح کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں تو دوسری جانب اسے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارف ”عاظمہ فلاح“ نے بھی بھولا کے خلاف ایک ’دبنگ‘ ویڈیو جاری کر دی ہے اور خوب کھری کھری سناتے ہوئے اسے عورت کی عزت کرنے کا پیغام دیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ وہی عاظمہ فلاح ہے جو خود کو مشتری کی ”وزیراعظم“ کہتی ہے اور اس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر شادی کی پیشکش کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔
