ممبئی ( آن لائن )ڈینی ڈینزونگپا نے سنی دیول کی فلم ’گھاتک ‘ میں کاتیا کے نام سے ولن کا رول ادا کر کے بہت نام کمایا تاہم انہوں نے اب ماضی کی اداکارہ پروین کے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے اور وہ سب کچھ بتایا جو اس سے قبل میڈیا کی نگاہوں میں نہ آ سکا ۔

1404802584-actors-died-in-a-very-young-days.jpg
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ ڈینی اور 70سے 80کہ دہائی میں انتہائی کامیاب ترین فلموں میں ہیرﺅن کا کردار ادا کرنے والی انتہائی معروف اداکارہ پروین کے درمیان چار سال تک تعلقات رہے اور وہ بغیر شادی کے ایک ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے رہے جو کہ 70 کی دہائی میں بہت بڑی بات مانی جاتی تھی ۔پروین نے دیور ،نمک ہلال ،امر اکبر اور اینتھی جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا ئے ۔

select2
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈینو کا کہناتھا کہ ان کا بریک اپ باہمی رضامندی سے ہوا تھا اور دونوں اس کے بعد بھی اچھے دوست تھے،ایک انٹرویو میں انہو ں نے بتایا کہ پروین سے بریک اپ کے بعد اداکارہ انہیں اکثر کھانے پر بلاتی تھیں، لیکن اس وقت تک میری گرل فرینڈ کوئی اور تھی۔
ڈینو کا کہناتھا کہ میں جب فلم کے سیٹ سے پیک اپ کرنے کے بعد گھر واپس لوٹتا تھا تو میں پروین کو اپنے بیڈ روم میں وی سی آر پر فلم دیکھتی پاتا تھا ،میں نے کئی بار پروین سے کہا یہ غلط ہے لیکن وہ کہتی تھی کہ ہم اب صرف دوست ہیں اور کچھ نہیں ۔انہو ںنے کہا کہ اس وقت مہیش بھٹ پروین کے نئے دوست تھے تو میں نے ان سے گزار ش کی کہ وہ پروین کو سمجھائیں اس طرح میرے گھر نہ آیا کرے کیونکہ میری محبوبہ کو یہ پسند نہیں تھا اور کوئی بھی لڑکی ایسی چیزوں کو برداشت نہیں کرسکتی تھی ۔