اسلام آباد ( نیوزڈیسک) ماہرین طب نے کہا ہے کہ روزہ رکھنے سے روحانی تسکین کے علاوہ جسمانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔روزہ شوگر لیول ،کولیسٹرول اوربلڈ پریشر اعتدالمیں لاتا ہے۔اولاد سے محروم و موٹاپے کا شکار خواتین روزے ضرور رکھیں۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزہ انسانی جسم سے فضلات اور تیزابی مادوںاخراج کرتا ہے۔

روزہ رکھنے سے دماغی خلیات بھی فاضل مادوں سے نجات پاتے ہیںجس سے نہ صرف نفسیاتی و روحانی امراض کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس سے دماغی صلاحیتوں کو جلامل کر انسانی صلاحیتیں بھی اجاگر ہوتی ہیں۔وہ خواتین جواولاد کی نعمت سے محروم ہیں اور موٹاپے کا شکار ہیں وہ ضرور روزے رکھیں تاکہ ان کا وزن کم ہوسکے ۔