کراچی (نیوز ڈیسک) نامور اداکارہ صوبيہ خان کی پاکستانی سياستدان شيخ رشيد سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصيلات کے مطابق اداکارہ صوبيہ خان ان دنوں کراچی ميں اپنی فلم کی ڈبنگ کے لئے گئی ہوئی ہيں جہاں وہ کراچی کے فائيو اسٹار ہوٹل ميں سحری کرنے گئی تو شيخ رشيد نے انہيں آواز دے کر بلا ليا اور حال چال پوچھا۔ صوبيہ خان کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی چينل ايکسپريس کے پروگرام سياسی تھيٹر ميں انہوں نے شيخ رشيد کا انٹرويو کيا تھا جس کی وجہ سے شيخ صاحب نے پہچان ليا اور خود بلا ليا۔ صوبيہ خان کا کہنا تھا کہ شيخ رشيد ايک قابل احترام اور سمجھدار سياستدان ہيں جو ہميشہ ملک کی فلاح کا سوچتے ہيں۔
Entertainment, Fashion, Interesting, News
