کراچی (نیوزڈیسک)طارق روڈ جھیل پارک سے ۴ روز قبل سوٹ کیس سے ملنے والی نوجوان کی لاش کا معمہ حل ہوگیا اور اس اندھے قتل میں ملوث ملزم خواجہ سراء شہزاد کو گرفتار کرلیاگیا جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

تفصیل کے مطابق زیرنظرتصویر میں موجود ملزم نے نوجوانوں کوبلیک میل کرنے کے لئے فیس بک پرگروپ بنا رکھا تھا ،مقتول کیساتھ بھی فیس بک پر دوستی کی اور پھر بلیک میل کرنا شروع کردیا، نوجوان کی طرف سے کسی بھی قسم کا مالی فائدہ دینے سے انکار پر اسے ملاقات کیلئے آمادہ کیا اور جب کہ ملزم نے پیسے دینے سے انکار پر نوجوان راشد کو گلا دبا کر قتل کیا اور نوجوان کی لاش سوٹ کیس میں بندکرکے جھیل پارک میں پھینک دی۔

پولیس کی حراست میں موجود ملزم نے بتایاکہ وہ واش روم سے باہر نکلاتو مقتول اس کا موبائل فون اٹھا کر بھاگ رہاتھا، آپس میں دھکم پیل کے دوران ہی کہیں اس کی موت ہوگئی تاہم ایک اور مفرور ملزم کی مڈ سے لاش ٹھکانے لگائی۔

پولیس کے مطابق ملزم کومقتول کے موبائل فون اورسی سی ٹی وی کی مڈ سے گرفتارکیا گیا ہے جب کہ ملزم فیس بک پر گروپ بناکر لڑکوں کو پھنسا کر بلیک میل کرتا تھا۔واضح رہے 24 سالہ راشد بلوچ کی لاش 29 مئی کوطارق روڈ پرجھیل پارک کے قریب سے ملی تھی۔