لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کا کھرب پتی اسلحہ ڈیلر اور پلے بوائے عدنان خشوگی آج 82سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گیا۔

news-1496847334-9152.jpg

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 1980ءکی دہائی میں عدنان خشوگی کی دولت 4ارب ڈالر (تقریباً 4 کھرب روپے)تھی اور وہ دنیا کے چند امیر ترین افراد میں سے ایک تھا۔ وہ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوا، اس کا والد محمد خشوگی پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر اور سعودی فرماں رواں کا ذاتی معالج تھا۔ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اسلحے کے بیشتر معاہدے عدنان ہی نے کروائے تھے۔ وہ دنیا بھر میں حکومتوں اور اسلحہ ساز فیکٹریوں کے مابین معاہدے کرواتا تھا۔ اس کاروبار میں موجود دوسرے لوگ یہ کام خفیہ کرتے تھے لیکن عدنان کھلے عام پارٹیوں میں اسلحے کے سودے طے کرتا تھا۔ وہ اکثر ہالی ووڈ فنکاروں کی پارٹیوں میں یہ کام کیا کرتا تھا۔

khashoggi-cannesfilmfestival-premier-2008.jpg

رپورٹ کے مطابق جب ایران پر عالمی پابندیاں عائد ہو چکی تھیں تب بھی عدنان خشوگی نے امریکہ اور ایران کے درمیان اسلحے کی خریداری کا ایک معاہدہ کروایا تھا جس کے تحت امریکہ نے ایران کو اسلحہ فروخت کیا تھا۔

news-1496847334-4613.jpg

عدنان خشوگی نے اپنی تمام عمر ایک پلے بوائے کے طور پر گزاری۔ اس نے دو شادیاں کیں اور 11لونڈیاں بھی رکھیں۔ اس کے علاوہ بھی اس کے کئی معاشقے منظرعام پر آئے۔اس کی لونڈیوں میں روکسی کی بانی جل ڈوڈ (Jill Dodd)بھی شامل ہے جس نے اپنی حال میں شائع ہونے والی خودنوشت میں اس کا اعتراف بھی کیا ہے۔

news-1496847334-2518_large.jpgnews-1496847334-1908.jpg

news-1496847334-7771.jpgnews-1496847334-7337.jpgnews-1496847334-5561.jpgnews-1496847334-5150.jpgnews-1496847334-2396.jpg4136388C00000578-4583004-image-m-46_1496882988576.jpg

news-1496847334-4628news-1496847334-8111