لاہور ۔ مس پرپیچوئل کا خطاب پانے والی پاکستانی ماڈل دیا علی نے اب اپنی نظریں مس ورلڈ کے مقابلے پر جما لیں اور اس سلسلے میں انہوں نے باقاعدہ ماڈلنگ شو میں شرکت کرنا شروع کردی ہے۔ مس ورلڈ کے مقابلے 17 جولائی سے 23 جولائی 2017 تک کوسوو میں منعقد ہونگے۔

diya-3-1496743524

پاکسان ماڈل دیا علی کا کہنا ہے کہ ماڈلنگ میرا شوق ہے ، بطور پاکستانی مقابلے میں شرکت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، کسی ماڈل سے کوئی مقابلہ نہیں ، اپنے کام سے بہت خوش ہوں ، ایشیا پیسیفک انٹرنیشل مقابلے کیریئر کے لئے نہایت اہم ہیں ، کافی عرصہ سے مس ورلڈ مقابلے کی تیاری کر رہی ہوں ، اس سلسلے میں اپنا اعتماد بحال کرنے کے لئے گزشتہ ایک سال سے بہت سے مقابلوں میں حصہ لے چکی ہوں۔

diya-ali-miss-pakistan-world.jpg

واضح رہے مس ورلڈ کے مقابلے 17 جولائی سے 23 جولائی 2017 تک کوسوو میں منعقد ہونگے ، جس میں دیا علی بطور ماڈل پاکستان کی نمائندگی کریں گی ۔

diya-2-1496743517.jpg