news-1497445963-7825_large

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک بوڑھے شخص نے نوجوان لڑکی سے محبت کی اور پھر اس محبت سے اسے ایسے بھیانک انجام سے دوچار کر دیا کہ جان کر ہی روح کانپ جائے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 83سالہ نیکیف نامی اس شخص نے28سالہ لڑکی سے تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ گزشتہ دنوں ماسکو کے مضافاتی علاقے میں دونوں شراب پی رہے تھے کہ کسی بات پر ان کا باہم جھگڑا ہو گیا،جس پر مشتعل ہو کر لڑکی نے نیکیف پرحملہ کر دیا اور متعدد وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔لڑکی کا دل یہیں نہیں بھرا، اس نے ٹوکے سے نیکیف کا سر کاٹ دیا اور لیجا کر سو¿روں کے باڑے میں پھینک دیا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ”یہ واقعہ مضافاتی علاقے وولوکولمسک میں 11جون کو پیش آیا۔ لڑکی اس عمررسیدہ شخص کے گھر کے باہر اس کے ساتھ شراب پی رہی تھی۔ شراب پینے کے بعد دونوں اٹھ کر اندر چلے گئے جہاں لڑکی نے اس پر حملہ کر دیا۔ “ پولیس نے لڑکی کو گرفتار کر لیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔