ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ رانی مکرجی نے کہا ہے کہ موٹاپے سے نجات کیلئے سخت ورزش کر رہی ہوں جس سے میرا وزن کافی کم ہو گیا ہے۔ ہر ہیروئن کو کسی بھی ہیرو کے ساتھ فٹ نظر آنے کیلئے خود کو سمارٹ رکھنا پڑتا ہے۔

news-1497774286-6573.jpg

ایک انٹرویو میں رانی مکرجی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ عرصے سے میری موٹاپے والی تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں تاہم حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ تھوڑا بہت موٹاپا آ جاتا ہے مگر اسے ورزش اور ڈائٹنگ سے دور بھگانا میرے لئے زیادہ مشکل بات نہیں ہے۔

Mardaani+Rani+Mukerji+Exercise.jpg

انہوں نے کہا کہ میں نے حالیہ دنوں میں سخت ورزش کر کے کافی وزن کم کیا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان میرے پسندیدہ ہیروز ہیں جن کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آتا ہے تاہم باہو بلی فلم کے ہیرو نے بھی مجھے بہت متاثر کیا ہے۔