پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم’’پراجیکٹ غازی‘‘ عنقریب ریلیز ہونے والی ہے، اس کی نمائش کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں اور اب فلم کی پروموشن دھڑا دھڑ جاری ہے۔

1440204-main-1497940908-638-640x480.jpg

سائنس فکشن فلم ’’پراجیکٹ غازی‘‘کا ٹریلر لا نچ کرنے کی تقریب کراچی میں ہوئی، جس میں اسٹا رکاسٹ بھی آئی۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید، سائرہ شہروز، شہریار منور، عدنان جعفر اور طلعت حسین شامل ہیں۔

1-1497941339.jpg

فلم کی کاسٹ کاکہنا تھاکہ انہوں نے اس فلم کے لیے سخت محنت کی ہے جبکہ ڈائریکٹر نادر شاہ نے کہا کہ وہ فلم کو روایتی فلموں سے ہٹ کر کچھ دکھانا چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ فلم ’پراجیکٹ غازی‘ کے ہالی ووڈ طرز کے ایکشن شائقین کو گرویدہ بنالیں گے۔

578643bd2d286

فلم میں ولن کا کردار عدنان جعفر نے ادا کیا ہے جو سوشل میڈیا پر پہلے ہی شائقین میں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔

project-1497941241