نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)کرن جوہر کی مشہور فلم کبھی خوشی کبھی غم میں کرینہ کپور کا بچپن کا کردار نبھانے والی ملویکا راج اب بڑی ہو چکی ہیں اور پہلے سے بالکل مختلف بھی۔آپ ان کی حالیہ تصاویر دیکھ کر دنگ رہ جائیں گےاور یہ جان کر بھی کہ اب وہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے فلم انڈسٹری میں باقائدہ قدم رکھنے جا رہی ہیں۔

bollybreak_com_yqylZ.jpg

 

مالویکا کی نئی فلم جادیو جس کی ہدایت کاری کے فرائض جے ناتھ سی پراجی ہے ادا کئے ہیں تیس جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔انہوں نے فلم کبھی خوشی کبھی غم میں کرینہکپور کے بچپن کا کردار بخوبی نبھایا تھا اور لوگوں کی جانب سے داد بھی وصول کی تھی

malvika-raaj

۔طویل عرصہ گزر جانے کے بعد اب ان کی شوبز میں واپسی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی بہت شرارتی تھیں انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری کا بہت شوق تھا مگر میرے والد نہیں چاہتے تھے کہ میں اپنی پڑھائی مکمل کئے بغیر اس انڈسٹری میں قدم رکھوں ، لہذا میں اب اپنی پڑھائی مکمل کر چکی ہوں اور اب باقاعدہ طور پر میں نے فلمی دنیامیں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کی حالیہ تصاویر دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

maxresdefault-1.jpg