لاہور.   اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ بطور ہیروئن کام کرنے والی اداکارائوں ثناء جاوید اور ثناء بچہ کے درمیان عید الفطر پر سخت مقابلہ ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء بچہ کی عید الفطر پر فلم ’’ یلغار ‘‘ ریلیز ہو رہی ہے جس میں وہ ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اداکارہ ثناء جاوید کی فلم ’’مہرو النساء وی لب یو ‘‘ سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں وہ دانش تیمور کے مدمقابل ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔

sana-javed

فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر دونوں ہیروئنوں کے درمیان مقابلہ ہو گا جس سے مستقبل میں فلم انڈسٹری کو نیا ٹیلنٹ میسر آسکے گا جس سے انڈسٹری کے فروغ میں مدد ملے گی اور سینئرز کا خلا بھی پر ہو سکے گا۔