نجی ٹی وی جیو نیوز کی معروف نیوز کاسٹر رابعہ انعم نے عید الفطر کی خوشیاں کو دوبالا کرتے ہوئے منگی کر لی ہے۔ رابعہ انعم کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوتے ہی صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں مبارکباد بھی دی ہے۔ رابعہ انعم کے منگیتر کے نام عبید ہے اور وہ دبئی میں امارات ائیر لائن میں ملازمت کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے جہاں رابعہ کو مبارکباد دی ہے وہیں کئی دل جلوں نے مبارکباد کے ساتھ مذاق مذاق میں ہی رابعہ کو اپنے دل کی حسرتوںسے بھی آگاہ کر دیا۔رابعہ انعم آر وائی نیوز میں کام کرتی تھیں اورگزشتہ چند سالوں سے وہ جیو نیوز کیساتھ منسلک ہیں۔

ان کی منگنی کی تصویر شیئر ہونے کے بعد بہت سے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر وہ کو ن ہے جو رابعہ انعم کا دل چرانے میں کامیاب ہوا۔ تو جناب! ان کے منگیتر کا نام عبید ہے جو دبئی میں مقیم ہیں اور امارات ائیرلائنز میں کام کرتے ہیں۔ایک جانب جہاں ان کے مداح منگنی کی خبر پر خوش ہیں اور مبارکباد پیش کر رہے ہیں تو وہیں بہت سے ایسے لوگ جو رابعہ انعم سے شادی کے خواہشمند تھے، وہ مایوس اور غمگین ہیں۔ اور اگر آپ کو یاد ہو تو جب مومنہ مستحسن کی منگنی کی خبر سامنے آئی تھی، تب بھی مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے ایسا ہی ردعمل دیکھنے کو ملا تھا۔

ایک صارف انجینئر صدام خان نے رابعہ کو اپنے پیغام میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں بھی دبئی میں ہی رہتا ہوں کیا کمی تھی مجھ میں‘‘ اپنے اس پیغام کے بعد صدام خان خود ہی اپنے ٹویٹ پر ہنس پڑے۔ واضح رہے کہ رابعہ انعم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول بھی تھیں ۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رابعہ انعم کو شادی کی پیش کش بھی کی جا چکی تھی جسے وہ کبھی تو خاموش رہ کر اور کبھی مذاق میں ٹال دیا کرتی تھیں۔




