ممبئی. مہیش بھٹ بالی ووڈ کا ایک بہت بڑا نام ہیں جنہوں نے بطور ڈائریکٹر بہت سی کامیاب فلمیں کیں، ان کی بیٹیوں پوجااور عالیہ بھٹ نے بھی اداکاری میں خوب نام کمایا ہے۔ دیگر بہت سی بالی ووڈ شخصیات کی طرح مہیش بھٹ نے بھی بھرپور جوانی گزاری جس میں ان کے مختلف اداکاراﺅں سے افیئرز چلتے رہے۔ انہی افیئرز کے دوران ان کا معاشقہ پروین بابی سے بھی ہوا تھا جن کے ساتھ ایسے افسوسناک طریقے سے ان کا بریک اپ ہوا کہ آج بھی یہ واقعہ ہر کوئی یاد کرتا ہے۔

951.jpg

ایک بھارتی اخبار کے مطابق ماضی کی اداکارہ پروین بابی نے بالی ووڈ میں 70 اور 80 کی دہائی میں خوب نام کمایا۔ ان کی شکل اس وقت کی صف اول کی اداکارہ زینت امان سے کافی ملتی تھی جس کی وجہ سے انہیں غریبوں کی زینت امان بھی کہا جاتا تھا کیونکہ جب کوئی پروڈیوسر زینت امان کے مطالبات پورے کرنے میں ناکام ہو جاتا تو وہ سیدھا پروین بابی کا رخ کرتا تھا۔ اپنے فلمی کیریئر کے دوران پروین بابی کے ڈینی ڈینزونگپا، امیتابھ بچن اور کبیر بیدی کے ساتھ افیئرز چلتے رہے ۔ جب ان کا کبیر بیدی سے بریک اپ ہوا تو انہیں ذہنی طور پر شدید صدمہ پہنچا، جس کے باعث وہ بنگلور میں کافی عرصہ اپنی ذہنی حالت کا علاج کراتی رہیں۔ بنگلور سے علاج کرانے کے بعد ایک بار پھر سے پروین بابی نے نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی شادی شدہ ڈائریکٹر مہیش بھٹ کے ساتھ نزدیکیاں بڑھنے لگیں۔

7541

ایک دفعہ مہیش بھٹ اور پروین بابی شب بیداری میں مصروف تھے کہ اسی دوران پروین نے مہیش سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا اور فرمائش کی کہ وہ اپنی بیوی اور ان میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔ اس فرمائش پر مہیش بھٹ کافی سیخ پا ہوئے اور آدھی رات کو ہی اٹھ کر چل دیے۔ پروین بابی کو جب مہیش بھٹ کی ناراضگی کا احساس ہوا تو وہ ایسی حالت میں ان کے پیچھے دوڑ پڑیں کہ ان کے جسم پر ایک بھی کپڑا نہیں تھا۔ کافی دور جا کر پروین بابی کو احساس ہوا تو وہ واپس اپنے کمرے میں آئیں لیکن تب تک مہیش بھٹ ان کی زندگی سے ہمیشہ کیلئے رخصت ہو چکے تھے۔