لاہور (محمد یامین صدیقی سے)اداکارہ صاحبہ کی والدہ اور ریمبو کی ساس نشواپنے دور کی معروف فلمی ہیروئن تھیں۔انکی ذاتی زندگی کا یہ راز بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ انہوں نے اپنے کلاس فیلو انعام ربانی سے محبت کی شادی کی تھی

754

جس اداکارہ صاحبہ پیدا ہوئی تواسکی پیدائش کے بعد نشو نے انعام ربانی سے طلاق لے لی۔ بعد ازاں نشو نے فلمی نغمہ نگار تسلیم فاضلی سے شادی کرلی ۔ تسلیم فاضلی کا انتقال ہوگیا اور اس کے گھر والوں نے نشو کو گھر سے نکال دیا۔ کچھ عرصہ بعد نشو بیگم کے سابق شوہر انعام ربانی لندن سے لاہور آئے اور اپنی بیٹی سے ملنے کیلئے نشوکے گھر گئے تو دونوں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے کئے اور ایک مرتبہ پھر محبت کرنے لگے ۔یہاں تک کہ دونوں نے دوبارہ شادی کرلی شادی کے کچھ ہی عرصہ بعد دونوں میں پھر شدید جھگڑے شروع ہوگئے۔ یہاں تک کہ نشو نے انعام ربانی سے دوبارہ طلاق لے لی۔