پاکستان کے مشہور ڈرامہ ہمسفر سے شہرت پانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

854.png

ڈراموں سے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں۔

1245.png

بھارتی فلم نگری میں خوب شہرت حاصل کرنے کے بعد اب انہیں لبنان کے 8ویں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جہاں ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

65412.png

ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیروت انٹرنیشنل فیسٹیول کی تقریب کی چند ایک تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔