امریکا میں 2014ء میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے ایک پولیس اہلکار کی بیوہ نے شوہر کے قتل کے ڈھائی سال بعد بچی کو جنم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقتول وینگین لیو کی بیوہ سانی لیو نے شوہر کے قتل کے بعد اپنے شوہر کے مادہ منویہ کو محفوظ کرنے اور مصنوعی طریقے سے اس کے رحم میں منتقل کرنے کی درخواست دی تھی۔ جس کے بعد مقتول کےتولیدی مادے کو محفوظ کرکے مصنوعی طریقےسے مقتول کی بیوہ کے رحم میں ڈال دیا گیا تھا۔

نیویارک پولیس کے مطابق وینگین لیو کو اڑھائی سال قبل ایک 28 سالہ شخص نے اس وقت گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جب وہ اپنے ساتھی رافائیل راموس کے ساتھ اپنی گاڑی کے پاس کھڑے تھے۔ حملہ آور نے اس کے بعد خود کوگولی مار کر خود کشی کرلی تھی۔مقتول پولیس اہلکار کی بیوہ کی درخواست پر اس کے شوہر کے مادہ تولید کے نمونے محفوظ کرلیے گئے تھے۔

