پاکستانی ڈرامے ہوں، لالی ووڈ فلم ہو یا بالی وڈ فلم، ہر جگہ ماہرہ خان پرفیکٹ اداکارہ کے روپ میں سامنے آتی ہیں۔ماہرہ خان اب ایک نئی لالی وڈ فلم میں نظرآئیں گی۔ نئی فلم” سات دن محبت ان“ کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے۔فلم میں ماہرہ خان کے ساتھ ہیرو اداکار شہریار خان ہیں جو اس سے قبل بھی” ہو من جہاں“ میں ماہرہ کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
iou.jpg
میڈیا ذرائع کے مطابق لالی وڈ فلم” سات دن محبت ان“ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کی ہے جو اپنی محبت کی تلاش میں کئی مسائل جھیلتا ہے۔فلم میں دیگر کاسٹ میں آمنہ الیاس، میرا سیٹھی، عامر قریشی اور عدنان ٹیپو شامل ہیں۔یہ فلم اگلے برس ریلیز ہوگی۔