بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ مجھے زیادہ خوشی اس وقت ہوتی ہے جب میں ناپسندیدگی کو پسندیدگی میں تبدیل کرتی ہوں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ انسان میں خوبیوں کے ساتھ خامیاں بھی ہونا ضروری ہیں اگر انسان میں صرف مثبت چیزیں ہوں گی تو زندگی میں ٹھہرائو آجاتا ہے ،اگر آپ ہر ایک کی پسندیدہ شخصیت ہوں گے تو زندگی سپر بورنگ ہو جائے گی،

pkh.jpg

انہوں نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہوتی ہے جب لوگ مجھے ناپسند کرتے ہیں اور مجھے اس سے زیادہ خوشی ہوتی ہے جب میں ناپسندیدگی کو پسندیدگی میں تبدیل کرتی ہو،انہوں نے کہا کہ کام کے حوالے سے تنقید پر دفاعی انداز اختیار نہیں کرتی لیکن کچھ چیزوںسے دل کو ٹھیس پہنچتی ہے۔