لاہور :انوشکا شرما کی جاری ہونے والی یہ نئی تصاویر ان کی جانب سے فیشن میگزین کیلیے کرائے گئے فوٹو شوٹ کا حصہ ہیں ۔ انوشکا شرما کی ایک دیدہ زیب تصویر فیشن میگزین ایلی کے اگست کے شمارے میں سرورق پر شائع کی گئی ہے۔جبکہ شمارے میں ان کے فیشن ، سٹائل اور خوبصورتی پر ایک مضمون بھی شامل ہے ۔

فیشن میگزین کے سرورق کی تصویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جسے چند ہی گھنٹے میں لاکھوں افراد نے لائیک کیا جبکہ سینکڑو ں افراد نے اس پر کمنٹ کئے ۔



