اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں آزادی رائے کو اس وقت خاص اہمیت حاصل ہے ۔سوشل میڈیا کے ذریعے ہر شخص اپنی رائے کے اظہار میں آزاد ہے۔ کسی شخص کا کوئی رائے دینا اس کا اپنا حق ہے اور اس سے اتفاق یا اختلاف کرنا دوسروں کا حق ہے۔ ملک کے کئی معروف صحافی اور اینکرز جب بھی کسی بارے میں کوئی رائے دیتے ہیں تو لوگوں اظہار رائے کرتے ہوئے اکثر انھیں لفافہ صحافی کا نام دے ڈالتے ہیں ۔کچھ ایسا ہی ملک کی معروف ٹی ویاینکر ماروی میمن کے ساتھ ہوا جن کے کسی ٹوئٹر پیغام پر ان کے کسی فالوور نے اپنا تبصرہ کرتے ہوئے انھیں ” لفافہ صحافی “کے خطاب سے نواز دیا۔ اس پر ماریہ کے کسی ساتھی صحافی نے اس شخص کی تائید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ “ایک نہیں تین تین چار چار لفافے”۔

bvx.jpg

ماریہ میمن نے اسے ہلکے پھلکے مذاق میں لیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہاں ایک مرتبہ انھوں نے لفافہ قبول کیا تھا۔اور وہ لفافہ انھوں نے اپنی شادی کے موقع پر سلامی کے طو ر پر قبول کیا تھا۔ خاتون اینکر نے اپنے چنچل پن سے اپنے اوپر لگائے گئے الزام کو ہوا میں اڑا دیا۔