لاہور (ہاٹ لائن) نامور اداکارہ و ماڈل ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹی وی ڈراموں پر پاکستان میں پابندی عائد کی جائے ۔ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈراموں کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل اپنے کلچر اور تہذیب سے دن بدن نا واقف ہوتی جارہی ہے جو بڑی تشویش کی بات ہے،

kkkkk.jpg

بدقسمتی سے فلم انڈسٹری کا پہلے ہی بُرا حال ہے ان حالات میں اگر بھارتی ڈراموں کی نمائش نہ روکی گئی تو ٹی وی ڈراموں پر سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں کو بہت نقصان ہوگا۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ پاکستان میں کیبل نشریات پر دکھائے جانےو الے بھارتی ٹی وی ڈراموں پرفوری طور پر پابندی عائد کر دی جائے ۔

mmmmmmmmmm.jpg

ایک سوال کے جواب میں ماہ نور بلوچ نے کہا کہ میری خوبصورتی او ر فٹنس کا راز ہمیشہ کم کھانا اور روزانہ ورزش کرنا ہے ، زندگی ایک بار ملتی ہے اس لیے اسے بھرپور طریقے سے انجوائے کرتی ہوں۔