لاہور. اداکارہ وماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ ’’چھپن چھپائی‘‘ کی دل کوچھو جانے والی اداکاری پاکستانی فلمی صنعت کوایک نئے مقام پرلا کھڑا کرے گی۔

 

oik.jpg

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ نہایت شانداررہا۔ احسن خان جیسے منجھے ہوئے فنکارکے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا۔ دوسری جانب فلم کے ڈائریکٹرمحسن علی نے جس مہارت کے ساتھ ہم سے کام لیا، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ فلم کے پورے یونٹ نے بڑی محنت اورلگن کے ساتھ کام کیااورمجھے امید ہے کہ اس فلم کودیکھنے کے بعد شائقین کوغیرملکی فلموں کودیکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس فلم میں جہاں شائقین کی پسند کومدنظررکھا گیا ہے، وہیں اس کے میوزک، رقص ، کہانی، لوکیشنز پرخاص توجہ دی گئی ہے۔

uuuuuuuuuu.jpg

اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فلمی صنعت ایک نئے دورسے گزررہی ہے لیکن اس دورکو یادگاربنانے کے لیے ضروری ہے کہ ایسی فلمیں پروڈیوس کی جائیں جوشائقین کوخوب انٹرٹین کریں۔ اس وقت ضرورت شائقین کو گھروں سے نکال کر سینما گھرتک لانے کی ہے۔ اس کے لیے سب کومحنت سے کام کرنا ہوگا۔ بلاشبہ ہمارے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن مل کران سب پرقابوپانے کے ساتھ ساتھ کوئی بہترحل بھی تلاش کیا جاسکتاہے۔
ایک سوال کے جواب میں نیلم منیرنے کہا کہ دلچسپ موضوع اور جاندار کرداروالی فلمیں میری اولین ترجیح ہونگی، مستقبل میں بہت سے پروجیکٹ کرنے کا ارادہ ہے لیکن ایک بات توطے ہے کہ تعداد نہیں صرف معیارکوترجیح دونگی۔